کالم سیکشن

غیر ذمہ دار پاکستانی ناؤ, تحریر: بشیر احمد میر

وطن عزیز 78 سال سے الحمداللہ آب و تاب سے رواں دواں ہے ۔ ملک میں 1968/71 اور 2018/23 دو منحوس ادوار گذرے ہیں جن بدروحوں نے ملک کو کمزور کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ بد قسمتی سے جان بوجھ کر منافقانہ حالات سے نظریں چرائی جا رہی ہیں۔ لگتا ہے کہ ہمارے “قومی سلامتی” کے خدو خال میں جائیزہ، تجزیہ، محاسبہ اور سزا و جزا کا کوئی سیکشن قائم نہیں کیا گیا ۔ خوشامدی ٹولہ نے ہر سمت بہروپ بنارکھا ہے ۔ آج ایک عام سی غلطی، غداری یا بد نظمی پر چند الفاظ پیش خدمت ہیں۔ سوشل میڈیا نے ایک تیزترین خبر رساں ادارہ کی صورت اختیار کر لی ہے لیکن حکومت اس کے قواعد و ضوابط بنانے میں سو فیصد ناکام نظر آ رہی ہے ۔فیس بک میں قومی سلامتی کے خلاف مہم جوئی کو کھلا راستہ دے رکھا ہے۔ اس ضمن میں سمجھ نہیں آرہی ہے کہ درپردہ ھنود و یہود اور مرزائی کارندوں کو کھلی چھوٹ کیوں دے رکھی ہے۔ فیس بک میں مختلف اکاؤنٹس ایسے موجود و رواں دواں ہیں جن کی ڈیوٹی ہے کہ نظریہ دین اسلام ، نظریہ پاکستان کو بہر صورت کمزور کرنے کیلئے عوام کی ” ذھین سازی” رکھی جائے مگر ہمارے ” صاحب اقتدار” نا جانے کس گھمنڈ میں مبتلا ہیں۔ بہادر شاہ ظفر کا انجام ہی پڑھ لیتے مگر اس بے خبر صورتحال سے لا بلد ہیں۔ فیس بک میں سیکڑوں اکاؤنٹس مسلسل قومی سلامتی کے خلاف چل رہے ہیں مگر سمجھ نہیں آرہی ہے کہ سائبر کرائمز کا ادارہ کہاں قائم ہے۔ مندرجہ فیس بک میں اکاؤنٹس کی نشاندھی ضروری ہے۔ ایسے بدبخت ہیں کہ دین اسلام کے حوالہ سے 1ـ صحیح بخآری اردو 2ـ قرآن ڈیلی تلاوت 3ـ ختم نبوت 4ـ درود شریف اور کچھ دینی مدارس کے ناموں سے بھی ہیں جن میں 1ـ عقبری ڈیجیٹل 2ـ پیر نصیر الدین گولڑوی 3ـ ڈاکٹر اسرار احمد آفیشل 4ـ مفتی حنیف قریشی 5ـ ڈاکٹر فرحت ہاشمی جبکہ 1ـ میری ماں میری جان 2ـ مرشد 3ـ سیاست پاک 4ـ حکمت و دانائی 5ـ سیاسی ہلچل 6ـ زرتاج گل فین 7ـ بریکینگ نیوز 8ـ سنو نیوز 9ـ پاکستان ٹو ڈے 10ـ میرپور آزاد کشمیر آفیشل 11ـ قدرت ٹی وی ” یہ مختصراً توجہ دلائی ہے ان اکاؤنٹس کے ٹھیکیداروں نے ملک توڑنے، غیر مستحکم اور حقیقی غلامی کا منٹلٹی سٹ اپ رکھا ہے۔ توجہ دلانے کے باوجود کوئی حرکت نہیں آرہی ہو تو سمجھ لیں حکومت میں یہود و ہنود اور مرزائیوں کا اثرورسوخ حاوی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی ملک کی سلامتی ، خوشحالی کے خواب پورے فرمائے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *