ضلع میرپور کی خبریں

مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، چوہدری جاوید قادر۔

میرپور/سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) — مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے ضلعی صدر چوہدری جاوید قادر نے سیالکوٹ اور گردونواح میں سیلاب سے متاثرہ عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں بھی متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری امدادی و ریسکیو کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات سے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

چوہدری جاوید قادر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا وژن ہمیشہ عوامی خدمت اور ترقی رہا ہے۔ آج بھی پارٹی کی قیادت ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے تمام اداروں سے تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور پانی کے اخراج کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔

ضلعی صدر نے مزید کہا کہ “یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ہے۔ مسلم لیگ (ن) مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان شاءاللہ سیلاب زدہ بھائیوں اور بہنوں کی بحالی تک سکون سے نہیں بیٹھے گی

One thought on “مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، چوہدری جاوید قادر۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *