کوٹلی: ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر مزدوروں کا گدھوں کے ہمراہ انوکھا احتجاج۔
کوٹلی: ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر مزدوروں نے گدھوں کے ہمراہ انوکھا احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق دریا سے ریت نکالنے پر پابندی کے خلاف مزدوروں نے گدھے کھڑے کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ریت نکالنے کی اجازت نہیں تو ان کے پاس موجود گدھوں کا بھی کوئی مصرف نہیں رہے گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ مزدوروں کے روزگار پر پابندیاں نہ لگائے اور دریا سے ریت نکالنے کی اجازت بحال کرے تاکہ سینکڑوں خاندانوں کا معاشی پہیہ چلتا رہے۔