دینہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ماں اور دو بچے پر اسرار طور پر جاں بحق۔
دینہ (نمائندہ خصوصی) دینہ کے نواحی علاقے آڑھا خورد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کی ماں اور اس کے دو معصوم بچے گھر کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ماں اور بچوں کی موت زہریلی چیز کھانے سے واقع ہوئی، تاہم اصل حقائق سامنے لانے کے لیے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ زبیدہ، 7 سالہ قاسم اور 5 سالہ زینب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اچانک واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید تحقیقات کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔