انٹرنیشنل خبریں

لاہور سے پیرس فلائٹ آپریشن بند، اسلام آباد روٹ برقرار رہے گا

لاہور: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے لاہور اور پیرس کے درمیان فضائی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیرس سے لاہور کے لیے آخری پرواز 12 ستمبر کو روانہ ہوگی جبکہ لاہور سے پیرس کے لیے آخری فلائٹ 17 ستمبر کو شیڈول ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ اقدام صرف لاہور روٹ تک محدود ہے، اسلام آباد سے پیرس کے لیے پروازیں بدستور جاری رہیں گی اور دوطرفہ فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے 18 جون سے لاہور تا پیرس ہفتہ وار دو پروازیں شروع کی تھیں۔ تاہم بیڑے میں شامل بارہ بوئنگ 777 طیاروں میں سے سات کے گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے پروازوں کا تسلسل برقرار رکھنا مشکل ہوگیا تھا، جس کے باعث لاہور–پیرس فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *