عمرے کے ٹکٹ کیلئے 07لاکھ روپے ہتھیانے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار ۔
تھانہ پولیس تھوتھال نے نوسر بازی سےعمرے کے ٹکٹ کیلئے 07لاکھ روپے ہتھیانے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی ہدایت پر فیصل صدیق ایس ایچ او تھانہ پولیس تھوتھال کی زیر نگرانی محمد نوید سراج ASI تھانہ پولیس تھوتھال نے ہمراہ نفری مطلوب ملزم سید جوادحیسن شاہ قوم سید سکنہ گجرات حال اسلام آباد کو ڈی ایچ اے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے مستغیث مقدمہ سے عمرے کے ٹکٹس کروانے کے لئے 07لاکھ روپے وصول کئے تھے اور مابعد روپوش ہوگیا۔ ابتدائی طور پر ملزم سے 03لاکھ روپے کی ریکوری کرائی جاچکی ہےجبکہ بقیہ رقم کی برآمدگی بھی کی جا رہی ہے۔