منگلا انٹری پوائنٹ پر کارروائی، 965 لیٹر دودھ ضائع۔
میرپور (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میرپور سید عدنان علی نقوی، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر شہریار خان اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کے دوران منگلا انٹری پوائنٹ پر رات گئے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لایا جانے والا 965 لیٹر دودھ ضبط کر کے موقع پر تلف کر دیا۔
کارروائی کے موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میرپور سید عدنان علی نقوی نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا ناقص اشیاء کی ترسیل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کرنے کے لیے محکمہ فوڈ سیفٹی پوری طرح متحرک ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔