ہاشم فیملی کا اعزاز، ڈاکٹر صدیقہ جاوید کو قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ دینے کا اعلان
بھمبر (خصوصی رپورٹ) ہاشم فیملی کی معروف شخصیت اور ماہر امراض جلد ڈاکٹر صدیقہ جاوید کو انسانیت کی بے لوث خدمت، اعلیٰ کارکردگی اور مثالی فرائض منصبی کی ادائیگی پر قومی سطح کی پروقار تقریب میں قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ تقریب 30 اگست 2025 کو لاہور میں منعقد ہوگی۔
ڈاکٹر صدیقہ جاوید، مرحوم چوہدری جاوید اقبال (سابق کونسلر میونسپل کمیٹی بھمبر) کی دختر، چوہدری منور اقبال اور چوہدری اظہر اقبال کی بھتیجی جبکہ چوہدری فیصل جاوید، حسن جاوید، عادل جاوید اور عامر جاوید کی ہمشیرہ ہیں۔ اس اعزاز نے نہ صرف ہاشم فیملی بلکہ پورے علاقے کا نام بھی روشن کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ ایک قومی سطح کا اعلیٰ اعزاز ہے جو ان ممتاز شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات، سماجی کردار اور انسانی فلاح و بہبود میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہو۔ یہ ایوارڈ قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب ہے اور اس کا مقصد ان افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو دوسروں کے لیے مثال بن کر سامنے آئیں۔