آزاد کشمیر کی خبریں

کیپٹن حسین خان شہید کالج راولاکوٹ میں تحفظ پانی و ماحولیات کانفرنس۔

راولاکوٹ (بیورو رپورٹ) لوک سنگ کے زیر اہتمام کیپٹن حسین خان شہید گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ میں منعقدہ تحفظ پانی و ماحولیات کانفرنس میں شریک مندوبین کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کو شرکاءکانفرنس نے منظور کرتے ہوئے کہا کہ دریک ڈیم کے معاون ندی نالوں میں شامل ہونے والے سیوریج /ٹوائلٹ واٹر پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ ۴۴۱ کا نفاذ عمل میں لایا جائے اور اس جرم میں شریک افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، گوئیں نالہ و دیگر ندی نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابند ی عائد کی جائے اور راولاکوٹ شہر کے لئے آمدہ بجٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی جائے، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے تمام عمارت و گھروں کے نقشہ جات کی منظوری بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے سے مشروط کیا جائے، آبی، زمینی و فضائی آلودگی کا باعث بننے والے پلاسٹک بیگ پر مکمل پابندی عائد کی جائے، میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، جنگلات کے کٹاﺅ پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے شجر کاری کے لئے ریاست گیر سطح پر وسیع مہم کا آغاز کیا جائے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجہ میں ہونے والی تباہی سے بچنے کے لئے چھوٹے و درمیانہ درجہ کے ڈیمز بنائے جائیں ۔ وادی پرل راولاکوٹ کو ۰۳۰۲ءتک جنوبی ایشیاءمیں ماحول دوست سٹی کے ماڈل کے طور پر متعارف کروایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *