سابق وزیرحکومت چودھری سعید کی (او پی ایف) کے منیجنگ ڈائریکٹرافضل بھٹی سے اہم ملاقات۔
اسلام آباد : سابق وزیر حکومت و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چودھری محمد سعید کی اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد افضل بھٹی سے اہم ملاقات ۔ اس ملاقات کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا اور ان کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا تھا۔
ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مختلف چیلنجز، تعلیم کی بین الاقوامی سہولیات ، جائیدادوں کے تحفظ، قانونی معاونت، سرمایہ کاری کے مواقع، اور کمیونٹی ویلفیئر کے معاملات شامل تھے، پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چودھری محمد سعید نے اس موقع پر کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کا فوری اور مؤثر حل حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) اوورسیز کمیونٹی کی بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔
ایم ڈی او پی ایف محمد افضل بھٹی نے چودھری محمد سعید کو فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، سروسز اور اصلاحاتی اقدامات سے آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ادارہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر سطح پر سرگرم ہے۔
اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور چودھری صہیب سعید بھی موجود تھے۔ایڈمن