چیچیاں خاندان کو خیر آباد، وقار رکھ کا قافلہ سینکڑون اہلیان جنیال کیساتھ مسلم لیگ ن میں شامل۔
رکھ جنیال میں مسلم لیگ ن کا شاندار پاور شو، سینکڑوں افراد شیر کھڑی چوہدری رُخسار احمد کے قافلے میں شامل
رکھ جنیال: چیئرمین چوہدری وقار آف رَکھ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت چیچیاں خاندان سے تمام وابستگیوں کو ختم کرتے ہوئے شیرِ کھڑی، سابق وزیر حکومت چوہدری رُخسار احمد پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں رکھ جنیال بھر میں طاقت کا بھرپور مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ چوہدری وقار رَکھ کی قیادت میں درجنوں برادریوں اور سینکڑوں افراد کی شمولیت نے مسلم لیگ ن کے قافلے کو مزید وسعت بخشی۔ چوہدری رُخسار احمد نے شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔
ضلعی صدر مسلم لیگ ن، چوہدری جاوید قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
“آج مسلم لیگ ن میں عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد واضح پیغام ہے کہ کھڑی شریف اور گردونواح کے عوام وزیراعظم میاں نواز شریف کے وژن اور قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کا دروازہ ہر اُس شخص کے لیے کھلا ہے جو عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان میں آنا چاہتا ہے۔”
سابق وزیر حکومت شیرِ کھڑی چوہدری رُخسار احمد نے اپنے خطاب میں کہا:
“میں چوہدری وقار آف رَکھ اور اُن کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ عوامی خدمت کے اس سفر میں مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آج کا یہ اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں۔”
اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن کھڑی شریف و چیئرمین یوسی افضل پور شکیل احمد جرال نے بھی نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ پارٹی کی اصل طاقت عوام کی محبت اور اعتماد ہے۔
تقریب کے شرکاء نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے کھڑی شریف سمیت پورے خطے کی ترقی کے لیے کردار ادا کریں گے۔