ضلع میرپور کی خبریں

ضلع میرپور پولیس کی بڑی کاروائی: منشیات فروش گرفتار، 240 گرام ہیروئن برآمد۔

ایس ایس پی ضلع میرپور خرم اقبال کی ہدایات اور سخت احکامات کی روشنی میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ انہی احکامات پر عمل کرتے ہوئے بیٹ افسر بیٹ بن خرماں سب انسپکٹر نوید عاطف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی میں تفتیشی افسر قدیر حسین، ڈی ایف سی تھانہ پولیس نیوسٹی صغیر قریشی، ڈی ایف سی بیٹ بن خرماں سعود جہانگیر اور بلال ضمیر نے بھرپور کردار ادا کیا۔ پولیس نے ملزم رضوان جمیل ولد محمد جمیل ساکن گڑھی دوپٹہ ضلع مظفرآباد حال پوٹھی ضلع میرپور کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 240 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

ملزم کے خلاف زیر دفعہ 9B کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے حوالات بند کردیا گیا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کی اس مؤثر کارروائی پر ایس ایس پی خرم اقبال اور ان کی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *