ضلع میرپور کی خبریں

Advocacy Session ضلع میرپور میں روٹین ایمونائزیشن آگا ہی کے لئے ۔

میرپور (پی آئی ڈی)9ستمبر2025
ضلع میرپور میں روٹین ایمونائزیشن کوبہتر کرنے اور عوامی سطع پر آگا ہی فراہم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع میرپور ڈاکٹرفداحسین راجہ کی سربراہی میں روپیال میرج ہال چکسواری میں متحرک کمیونٹی ممبران، مذہبی سکالرز، سیاسی و سماجی لیڈرز اور مختلف قبائل کے سرکردہ را ہنما وں کے لئے Advocacy Session کا انعقاد کیا گیا ۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور کے علاوہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چکسواری ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر محمد ارشد الکرم ہسپتال چکسواری، محمد ساجد چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری،وائس چیئرمین میونسل کمیٹی اسلام گڑھ تاسب حسین، محمد آفتاب چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چکسواری، زاہد حسین انسپکٹر، میاں محمد ثاقب لوکل کونسلر، محمد ارشاد سماجی رہنما، محمد یاسر چوہدری قبائلی رہنما، محمد شاہپال سماجی رہنما، عدنان منظور سماجی رہنما، عامر شہزاد صدر آزاد پریس کلب چکسواری،عابد حسین سیکرٹری آزاد پریس کلب چکسواری، ماجد علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری آزاد پریس کلب چکسواری، محمد اقبال خواجہ سینئر صحافی، عبدلغفور مذہبی رہنما، عمران بلال مذہبی رہنما، ناصر محمود سماجی رہنما پنیام، ثنااللہ پرنسپل صوت السلام انسٹیٹیوٹ چکسواری، حمزہ رزاق لوکل کونسلر چکسواری، شہباز خان قباہلی رہنما، سردار وقاص احمد خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر EPIو کمیونیکیشن فوکل پرسن، عابد حسین نمائندہ خصوصی ڈیلی خبریں اور انجم یونس سیاسی و سماجی رہنمانے شرکت کی۔چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خوش آمدید کہا اور روٹین ایمانئزیشن کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیانیزانہوں نے مزید بتاتے ہوئے میرپور کی روٹین ایمونائزیشن اور آمدہ پولیو مہم وHPV مہم کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ ای پی آئی پروگرام 12مختلف قسم کی مہلک بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن کر رہا ہے والدین اپنے تمام پانچ سال کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں تا کہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے۔ انکاری و ڈیفالٹر بچوں کو کور کرنے اور والدین کو آگاہی دینے کے متعلق پالیسی کے حوالے سے شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے۔ اور اس بات پہ زور دیا کہ معاشرے کو بیماریوں سے پاک کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرزمعاشرے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں۔ شرکاء نے محکمہ صحت عامہ کی UNICEF اور WHO کے تعاون سے کی جانے والے مختلف ویکسینیشن کمپین کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور آمدہ HPVمہم کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *