ضلع میرپور کی خبریں

کریمنلز کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا، سروس روز روشن کی طرح عیاں ہے، راجہ عرفان سلیم۔

میرپور سابق ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے کہا ہے کہ ساری سروس ایمانداری اور دیانتداری سے کی ہے جہاں جہاں سروس کی وہاں کریمنلز کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا ہے ساری سروس روز روشن کی طرح عیاں ہے ،عزت اللہ کی ذات عطا کرتی ہے انسان کے بس میں نہیں کہ وہ کسی کی عزت ختم کر سکے

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر پریس کلب میرپور کے صدر سید عابد حسین شاہ کی دعوت پر پریس کلب کے دورے
کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا

انھوں نے کہا کہ سروس میں خواہش سے نہیں آیا جائننگ کے بعد سے رئٹامنٹ تک کوشش کی کہ اپنے عہدے سے انصاف کرسکوں جہاں بھی تعینات رہا وہاں میرا مقصد معاشرے کو
پرامن بنانا اور لوگوں کو انصاف فراہمی کے لیے کام کرنا تھا

مشکل سے مشکل کیسسز کو اللہ کے حکم اور فضل و کرم سے حل کیا کبھی بھی کسی سفارش کو نہیں مانا بلکہ میرٹ پر کام کیا اور کئی ایک اعزازت اللہ نے مقدر میں لکھے سروس صاف شفاف کی عزت و ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے کبھی بھی میرٹ و سیلف ریسپکٹ کمپرومائز نہیں کیا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا بس اپنے رب کے حضور سربسجود رہا جس کہ وجہ سے دوران سروس اہم ترین کامیابیاں ملیں کسی کو گرانے والے خود ہی مکافات عمل کا شکار ہو جاتے ہیں

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر شہری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہوسکے، دوران سروس میڈیا کا تعاون میرے لیے باعث فخر رہا ہے پریس کلب کی حالیہ تزئین و آرائش دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے عابد شاہ نے ہمشیہ کوشش کی ہے کہ دوستوں کو اکٹھا کیا جائے جو خوش آئند ہے انھوں نے تمام صحافتی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *