اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر آصف ریاض کی کاروباری مراکزہوٹلز کی پڑتال
میرپور (پی آئی ڈی)09 ستمبر 2025
اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر آصف ریاض نے پرانی چونگی میں کوئیٹہ ہوٹل سمیت گردونواح میں مختلف کھانے پینے کی دکانوں ،ہوٹلز اور روزمرہ کی اشیاء تیار اور فروخت کرنے والے کاروباری مراکز کی ہوٹلز کی پڑتال ، کوئیٹہ ہوٹل نزد پرانی چونگی میں صفائی و ستھرائی اور ہیلتھ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہوٹل انتظامیہ کو شدید وارننگ دیتے ہوئے ہدایات دیں کہ وہ صحت وصفائی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو بہر صورت قائم رکھیں اگر ائندہ ہیلتھ ایس او پیز کی خلاف روزی ہونا پائی گئی تو بھاری جرمانے اور مقدمات قائم کیے جائیں گے۔انہوں نے پرانی چونگی اور ہال روڈ پر دیگر فوڈ ایٹم تیار کرنے والی دکانوں کی بھی پڑتال کی اور انہیں بھی ہدایات دیں کہ وہ ہیلتھ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں ۔ پڑتال کے دوران جملہ کاروباری مراکز کو جرمانوں کے بجائے وارننگ دیں اور کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ہیلتھ ایس او پیز کی پڑتال کریں گے اگرائندہ کوئی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو پھر جرمانے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کسی بھی صورت عوام الناس کو معیاری اور محفوظ خوراک فراہم نہ کرنے والوں کو کھلی چھٹی نہیں دے سکتی ۔