ٹریفک پولیس دینہ نے شہری خدمت کی شاندار مثال قائم کر دی۔
دینہ (نمائندہ خصوصی) ٹریفک پولیس دینہ نے شہری خدمت کی شاندار مثال قائم کر دی۔ لاہور کے رہائشی محمد ابراہیم کا پرس دینہ میں گر گیا جس میں نقدی، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ موجود تھے۔
پرس ملنے پر سب انسپکٹر ٹریفک دینہ مرزا نعمان نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالک کا ایڈریس اور فون نمبر ٹریس کیا اور پرس اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔
پرس ملنے پر محمد ابراہیم نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس دینہ کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں نے بھی ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مرزا نعمان کو شاباش پیش کی۔ 👏