آزاد کشمیر کی خبریں

منگلا ڈیم پانی کی آمد و اخراج، تازہ ترین ڈیٹا جاری

واپڈا کے مطابق 20 اگست 2025 کو صبح 6 بجے منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1216.55 فٹ ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1.10 فٹ بلند ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈیم میں پانی کا ان فلو 46 ہزار 13 کیوسک جبکہ آؤٹ فلو 7 ہزار 375 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آؤٹ فلو میں سے 7 ہزار 260 کیوسک پانی ٹربائنز کے ذریعے خارج کیا گیا جبکہ 115 کیوسک پانی جاری آؤٹ لیٹ سے نکالا گیا۔ مین اسپل وے اور ایریگیشن والوز بند رہے۔

آئی آر ایس اے کی یومیہ ڈیمانڈ 7 ہزار کیوسک ہے، جس کے مطابق پانی کی فراہمی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *