مظفرآباد، بھارتی خفیہ اداروں کے لیے جاسوسی کے الزام میں نوجوان گرفتار
مظفرآباد (سوشل میڈیا ذرائع) کھائی گلہ کے نوجوان کو بھارتی خفیہ اداروں کے لیے جاسوسی کے الزام میں مظفرآباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ عبید جہانگیر پر الزام ہے کہ اس نے مسجد بلال نالہ شوائی کی جی پی ایس لوکیشن اور حساس معلومات بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کو فراہم کی ہیں۔
مظفرآباد تھانہ پنجگراں میں 23 جولائی کو درج ایف آئی آر کے مطابق محمد عبید جہانگیر ولد محمد جہانگیر شاہد سکنہ کوئیاں کھائی گلہ راولاکوٹ، واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی ایجنسی را کو نہ صرف مسجد بلال اور نالہ شوائی کی لوکیشن فراہم کرتا رہا بلکہ اہم تنصیبات کی حساس معلومات بھی دیتا رہا اور اس کے بدلے بھاری رقم وصول کی ہے
ملزم کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ مظفرآباد میں زیر حراست ہے۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ثاقب غنی نامی کارکن کو گرفتار کیا گیا تھا، جس پر کالعدم ٹی ٹی پی سے رابطہ کا الزام عائد کیا گیا تھا
