دھمیال خاتون قتل، شوہراور بیٹا گرفتار،
دھمیال خاتون کو تشدد سے قتل کر کے نعش کو دفنانے کی کوشش کا معاملہ،
خاتون کا شوہر اور بیٹا باضابطہ گرفتار،
ملزمان نے خاتون کو تشدد سے قتل کیا اور واقعہ کو حادثہ کا رنگ دینے کی کوشش کی،
ملزمان نعش کو آبائی گاؤں کوٹ ادو لے گۓ اور دفنانے کی کوشش کی،
خواتین نے مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی،
واقعہ کی اطلاع پر دھمیال پولیس نے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کروا کر مقدمہ درج کیا،
مقتولہ کے شوہر اور بیٹے کو حراست میں لیا گیا ہے،
زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا، ایس پی صدر
قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر