میرپور پولیس جنرل ہولڈ اپ، متعدد گاڑیاں موٹرسائیکل ضبط
میرپور پولیس, جنرل ہولڈ اپ کے دوران متعدد گاڑیاں موٹرسائیکل ضبط، 14استغاثہ جات بخلاف112 اشخاص، 04مقدمات بخلاف 11اشخاص، 36موٹرسائیکل 01 رکشہ، 02سوزوکی ضبط، 1،20،000روپے جرمانہ اور ون ویلنگ و تیزی رفتاری پر متعدد مقدمات درج
خرم اقبال ایس ایس پی میرپور کی جانب سے جاری شدہ احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالہ سے ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران کالے شیشے والی گاڑیوں ، کم عمر ڈرائیوران ، قانون شکنی والے ڈرائیوران کے علاوہ پیشہ ور بھکاریوں اور مشکوک اشخاص کے خلاف ضلع بھر کے متعدد مقامات پر چیکنگ پڑتال کی گئی۔دوران جنرل ہولڈ اپ 753موٹر سائیکل/گاڑیاں، 176کالے پیپرز والی گاڑیاں، بدوں کاغذات 36موٹر سائیکل، 01 رکشہ، 02 سوزوکی ضبط،07 غیر نمونیہ نمبر پلیٹس ،14استغاثہ بخلاف112اشخاص، 04مقدمات بخلاف 11 اشخاص زیر دفعہ 188اے پی سی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 95 چالان اور 120000کا جرمانہ عائد جبکہ 01 مقدمہ ون ویلنگ، 01 مقدمہ تیز رفتاری پر درج کیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخرم اقبال نے جاری کاروائیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہیں مزید موثر و فعال کرنے کا عندیہ دیا اور عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ہر گز نہ کریں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس و کالے پیپرز کے استعمال سے بھی اجتناب کریں۔