ملائیشیا: جمعے کی نماز ترک کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان
ملائیشیا کی ریاست ترنگانو میں ایک نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت وہ مرد جو بلاشرعی عذر نمازِ جمعہ ادا نہیں کریں گے، سخت قانونی کارروائی کا سامنا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، ریاستی حکام نے واضح کیا ہے کہ جمعے کی نماز ترک کرنے پر دو سال تک قید یا 3 ہزار رنگٹ (تقریباً 2 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ، یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
قانون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب اگر کوئی شخص ایک مرتبہ بھی نمازِ جمعہ چھوڑ دے تو اسے قابلِ سزا جرم تصور کیا جائے گا۔ اس سے قبل اسی ریاست میں یہ سزا صرف تین مرتبہ نماز جمعہ ترک کرنے پر دی جاتی تھی۔
ریاستی حکام کے مطابق، اس اقدام کا مقصد معاشرے میں اسلامی اقدار اور دینی شعائر کو مزید مضبوط کرنا ہے۔