“میرپور میں کروڑوں کا گاڑیوں کا فراڈ بے نقاب، اسسٹنٹ کمشنر آفس کا کلرک گرفتار
میرپور: گاڑیوں کے فراڈ میں ملوث کلرک گرفتار، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے
میرپور (نامہ نگار) پولیس تھانہ تھوتھال میرپور نے گاڑیوں کے فراڈ میں ملوث اسسٹنٹ کمشنر میرپور آفس کے کلرک باو محسن راسب سکنہ اسٹاف کالونی کو گرفتار کر لیا، جبکہ تین دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مدعی خیام جاوید ولد محمد جاوید ساکن ترپا پھیلایا کی درخواست پر ملزمان ارسلان خلیل ولد محمد خلیل قوم راجپوت سکنہ نیو سٹی، محسن راسب ولد محمد راسب سکنہ اسٹاف کالونی، وقار علی ولد محمد رزاق ساکن بوہڑ کالونی حال نیو سٹی اور عبدالرحمن ولد جمیل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
درخواست گزار کے مطابق ملزمان نے اس کی پچاس لاکھ روپے مالیت کی گاڑی لے کر بائیو میٹرک بھی کروالی اور بعدازاں محسن راسب نے گاڑی ہتھیا لی جبکہ رقم دینے سے صاف انکار کر دیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک نامزد ملزم محسن کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔