پاکستان کی خبریں

پنڈی بھٹیاں: کوٹ نکہ میں زہریلی چیز کھانے سے 6 بچوں کی حالت تشویشناک، 4 جاں بحق۔

پنڈی بھٹیاں: کوٹ نکہ میں زہریلی چیز کھانے سے 6 بچوں کی حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل جہاں 4 بچے خالق حقیقی سے جا ملے دو بچوں کو سیریس حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا.

کوٹ نکہ پنڈی بھٹیاں میں خانہ بدوش فیملی کے چھ بچوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے خانہ بدوش فیملی کے چھ بچوں نے قریب روڑی سے کوئی زہریلی چیز اٹھا کر کھا لی، زہریلی چیز کھانے سے حالت خراب ہوگی جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل گیا جہاں بتایا جا رہا ہے 4 بچوں کی موت واقع ہو گی ہے جبکہ 2 بچوں کو ریفر کر دیا گیا.

پولیس و دیگر محکموں کے لوگ موقع پر پہنچ گے ابتک کی خانہ بدوش فیمل کے مطابق وہاں دو.. کوئے.. بھی مردہ پائے گے اور ایک کتا اور بکرا بھی مردہ پائے گے ہیں بچوں نے اسی جگہ کوئی چیز اٹھا کر کھا لی تھی، افسوسناک واقعہ سامنے آنے کے بعد مختلف افواہوں کا بازار بھی گرم ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *