میرپور میں 58 ڈینگی مریض رپورٹ، شہری احتیاط کریں، ڈاکٹر عامر عزیز۔
میرپور ( نمائندہ خصوصی) ایم ایس ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور ڈاکٹر عامر عزیز نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس سے بچاو کے لیے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے ،کے آئی سی ہسپتال اپ گریڈ ہو رہا ہے یہ مکمل خودمختار ہسپتال بن رہا ہے وزیر اعظم اس میں مکمل دلچپسی لے رہے ہیں ،ڈی ایچ کیو میں گذشتہ برس ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ہے مریضوں کا اعتماد اس ہسپتال پر بڑھا ہے ڈی ایچ کیو میں بے شمار بہتری آئی ہے مثبت تنقید کو ہمشیہ سر آنکھوں پر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر پریس کلب میرپور میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا ڈینگی کا پھیلاؤ اس وقت میرپور میں جاری ہے اور تقریباً تین سو سے زائد مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں 58 پازئٹیو رپورٹ ہوئے ہیں ہسپتال میں ایک الگ سیٹ اپ بنایا گیا ہے جہاں پندرہ بیڈز مختص کی گئی ہیں ڈینگی سے بچاو کےلیے مچھر مار سپرے کروانے کے ساتھ ساتھ مکمل بازو والے کپڑے پہننے چاہئیں اور مچھروں کی افزائش کی جگہوں کو صاف ستھرا رکھنا چاہئیے یہ مچھر طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت کاٹتا ہے اس لیے بچاو کا اہتمام کرکے آگاہی مہم کا حصہ بننا چاہیے انھوں نے کہا کہ اس کی علامات میں شدید سر درد ،تیز بخار ،جوڑوں کا درد ،ڈی ہائیڈیریشن کا عمل سمیت مختلف علامات سامنے آتی ہیں اس حساب سے علاج معالجہ کیا جاتا ہے اس میں اینٹی بائیوٹک نہیں دی جاتی جن مریضوں میں وائیٹ سیلز میں کمی ہوجاے ان کو ہسپتال داخل کیا جاتا ہے جہاں علاج معالجہ ہوتا ہے
ڈاکٹر عامر عزیز نے کہا کہ میرپور کے شہریوں کو جلد ہی کے آئی سی کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے وزیر اعظم اس میں دلچسپی لے رہے ہیں یہ ایک مکمل دل کا ہسپتال بنے گا جس کا اپنا عملہ اور آفیسرز ہونگے انھوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو کو بہتر بنانے کےلیے اپنی بساط کے مطابق بہترین کام کیا ہے عوام اس کے گواہ ہیں ہر کام میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے مثبت تنقید کا ہمشیہ خیرمقدم کرتے ہیں ڈی ایچ کیو کو گرڈ سے ڈائریکٹ لائن لیکر لوڈشیڈنگ فری کرکے تمام ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کر دئیے ہیں اور تمام ہسپتال ائیر کنڈیشن کر دیا ہے گذشتہ برس ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد مریضوں نے ہسپتال سے علاج معالجہ کروایا ہے جو گذشتہ برس ایک لاکھ زائد تعداد ہے ، حکومت کی جانب سے ایکسینلس ایوارڈ ملا ہے جو ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ہسپتال میں سانپ کاٹے اور کتے کاٹے کی ویکسین دستیاب ہے اور تمام مریض جو آتے ہیں ان کا علاج کیا جاتا ہے اب فری ادویات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔۔